بیلتنگڈی یکم /جولائی (ایس او نیوز) بیلتنگڈی میں کارواشنگ کے دوران ایک دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپرے گن کا کنکشن نکالنے کی کوشش میں الیکٹرک شاک لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
مہلوک کی شناخت الطاف واغیر (28سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے اپنی کار کو اسپرے گن سے دھونے کے بعد اس نے پاور پلگ نکالنے کی کوشش کی تو وہ بجلی کی زد میں آگیا۔ شاک لگتے ہی اس نے چلا کر وہاں پر موجود اپنے بھائی کو مین سوئچ آف کرنے کے لئے کہا لیکن بجلی منقطع کرنے تک وہ بری طرح زخمی ہوچکا تھا۔ الطاف کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔تب نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ الطاف کے والدابراہیم صاحب جیوٹ کے تھیلوں کا کاروبار کیا کرتے ہیں۔الطاف ایک زندہ دل اور متحرک نوجوان تھا۔بہت اچھا کھلاڑی تھااور کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کیا تھا۔وہ الامین ینگ مینس آرگنائزیشن اوجیرے کا صدر تھا۔ابھی صرف تین مہینے قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کے اپنے نئے مکان کا تعمیراتی کام بھی چل رہا تھا۔